English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کو آج ترنول کے مقام پر جلسے میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے ، جسے گولڑہ تھانے میں منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کی بھاری نفری نے تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کیا ہے ۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے آج ترنول کے مقام پر جلسے میں شرکت کے لیے کارکنان پہنچے تھے، اس دوران اطلاع ملی تھی کہ لوگوں کی ایکسپریس چوک سے گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی، تاہم شیر افضل مروت کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر آج کے ہونے والے جلسے کو ملتوی کردیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے