ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینئر صحافی اوریا مقبول جان اداروں کے خلاف ریمارکس پر گرفتار

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے معروف سیاسی مبصر اوریا مقبول جان کو لاہور کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے فیز 6 میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تجزیہ کار کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ادھر اداروں کے خلاف مبینہ بیانات پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوریا مقبول جان، جو سوشل میڈیا پر کرنٹ افیئر سے متعلق سیاسی تبصروں میں سرگرم رہتے ہیں، ان کے ایکس اکاؤنٹ اور یوٹیوب چینل پر بالترتیب 1.3 ملین اور 1.05 ملین فالوورز ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں