اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح عمران خان سے ملنے گیا؟
تحریک انصاف کا اسلام آباد (ترنول) جلسہ ملتوی کیے جانے کے معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے علیہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی پی ٹی آئی سے ملنے چلا گیا؟۔
انہوں نے کہا کہ کس کے کہنے پر اعظم سواتی نے عمران خان کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا؟ عمران خان کے ساتھ صبح ساڑھے سات بجے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیسے ممکن ہے؟ علیمہ خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ان لوگوں نے عمران خان سے جلسہ ملتوی کروایا ہے۔
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو عمران خان سے فیصلہ کروا دیا۔ پارٹی کی موجودہ قیادت کا ارادہ ہی نہیں ہے بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کا۔ پارٹی کا چیئرمین باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا ؟ یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام عمران خان کا لگا دیتے ہیں۔

