کراچی:جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے تحفظ ِ عقیدہئ ختم نبوت کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی اور مطالبہ کیا ہے کہ 7ستمبر کے دن کو سرکاری سطح پر ”یوم ختم نبوت ؐ “ کے طور پر منایا جائے اور عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
محمد فاروق نے قرار داد میں مزید کہا کہ تحفظ ختم نبوتؐ ہمارا ایمان اور عقیدہ ختم ِنبوتؐ دین اسلام کی بنیاد ہے۔اس عقیدہ سے اسلام کا وقار و جمال وابستہ ہے، ساڑھے چودہ سو سال سے مسلمان اس عقیدے کے تحفظ کے لئے بہت حساس رہے ہیں، مسلمان اپنے پیارے نبی ؐ کی عزت و آبرو پر جان نچھاور کرتے رہے ہیں۔
صوبائی اسمبلی سندھ نے کہاکہ پاکستان بننے کے بعد 1953ء میں پہلی”تحریک ختم نبوت“ چلی جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے جام ِشہادت نوش کیا،بالآ خر 7 ستمبر 1974 ء کو مسلمانوں کی جدو جہد رنگ لائی۔ قادیانی غیر مسلم اقلیت قرار دیئے گئے اور قومی اسمبلی نے تاریخ ساز فیصلہ کیا۔اس آئینی فیصلے کے مطابق قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔

