ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی صدر کا عالمی رہنماؤں سے غزہ کا دورہ کرنے کا مطالبہ

نیویارک:اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے مستقل مبصر ریاض منصور نے کہا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے غزہ جانے کے اپنے اور فلسطینی قیادت کے ارادے کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر کے رہنماؤں سے ان کے ساتھ دورے میں شامل ہونے اور اس اقدام کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے مستقل مبصر نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے دورے میں حصہ لیں تاکہ ہمارے عوام کے ساتھ کی جانے والے مظالم و بربریت کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کے ارکان پر زور دیا کہ وہ محمود عباس کے غزہ پہنچنے کی صلاحیت کو محفوظ بنانے کی حمایت کریں اور نسل کشی  روکنے سمیت ہمارے لوگوں کے خلاف ہونے والے جرائم کو روکنے کے لیے فوری طور پر کام کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں