English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رواں ہفتے21 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں، ادارہ شماریات

القمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال 2024-25 کے دوسرے ماہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں تسلسل کے ساتھ کمی کا رجحان جاری ہے تاہم مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار بہت سست ہے ، حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 16.69 فیصد کی شرح پر آگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 9 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ حالیہ ہفتے آلو کی قیمت میں 2.41 فیصد، دال چنا6.05فیصد ، بیف کی قیمت میں 047 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.63 فیصد،ایل پی جی1.04 فیصد اورتازہ کھلا دودھ کی قیمتوں میں 0.39فیصداضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.24 فیصد کمی کے ساتھ 10.35فیصد اور 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 0.22فیصدکمی کے ساتھ14.65فیصد ہوگئی۔ اسی طرح 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.15 فیصدکمی کے ساتھ 19.39 فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح01.12 فیصدکمی کے ساتھ 17.09فیصد رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زاید آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.05 فیصد کمی کے ساتھ 15.71فیصد رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے