English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرڈ �وگئے

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق پیغام جاری کرتے ہوئے شیکھر دھون کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو چھوڑ رہا ہوں لیکن ملک کے لیے کھیلنے کی خواہش پوری ہونے کا سوچ کر سکون محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ملک کے لیے اب مزید کھیل نہیں سکوں گا لیکن اس بات کا افسوس کرنے سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میں اپنے ملک کے لیے بہت کھیل چکا ہوں اور یہی میرے لیے سب سے بڑی اور اہم بات ہے۔

شیکھر دھون نے کہا کہ میرے ساتھ میرے ماضی کی یادیں ہیں اور مستقبل میں پوری دنیا میرے سامنے ہے۔ بھارت کے لیے کھیلنا ہی میری منزل تھی جو میں حاصل کر چکا ہوں۔

یاد رہے کہ 38 سالہ شیکھر دھون نے 34 ٹیسٹ، 167 ون ڈے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے