سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کا بیان حسد کی بنیاد پر مبنی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کا بیان حقیقت کے برعکس ہے اور خالد مقبول کا بیان حسد کی بنیاد پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پاکستان کی پہلی بی آر ٹی ہوگی جس پر بائیو گیس پر چلنے والی بسز چلیں گی ،کورونا کے دوران جے پی ایم سی کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز دیے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ الیکٹرک ٹیکسی بھی شروع کرنے جا رہا ہے ،جناح اسپتال کراچی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ تین بڑے اسپتال ہیں، ان اسپتالوں کو باقاعدگی سے فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملیر کینٹ روڈ پر ٹیپو سلطان انڈر پاس اور ملحقہ روڈ کو 31 اکتوبر سے باضابطہ طور پر عوام کے لئے کھول دیا جائے گا ،سندھ حکومت اسپتالوں کی بہتری کےلیے اب تک 157 ارب سے زائد فنڈ جاری کرچکی۔

