English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوشل میڈیا پر ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے والا گرفتار

امریکی ریاست ایریزونا میں پولیس نے ایک شخص کو سوشل میڈیا پر سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر گرفتار کرلیا ہے۔ شیرف کا کہنا ہے کہ جسے گرفتار کیا گیا ہے اس کے وارنٹ پہلے ہی نکلے ہوئے تھے۔

پولیس نے رونالڈ لی سیورُڈ کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایریزونا میں کوچیز کاؤنٹی کے ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرنے پہنچے۔ کوچیز کاؤنٹی کے شیرف نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر میکسیکو کی سرحد سے ملحق علاقے کا دورہ کرنا تھا۔ سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس رونالڈ لی سیورُڈ کو پہلے ہی تلاش کر رہی تھی کیونکہ اُس کے وارنٹ جاری کیے جاچکے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے رونالڈ لی سیورُڈ کی گرفتاری پر تبصرے میں کہا کہ میں اس قسم کی دھمکیوں سے زیادہ حیران اور پریشان نہیں ہوتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ میں ایسے کام کرتا ہوں جو بُرے لوگوں کے لیے بہت بُرے ہوتے ہیں۔ جن کے مفادات کو ضرب لگتی ہے وہ شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے