ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ آسٹریلیا میں اسکول کے نصاب کا حصہ بن گیا

میلبرن (اسپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا میں کرکٹ کو اب اسکول کی سطح کے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ اب اسکول میں پڑھائی جائے گی، ایک آسٹریلوی اسکول نے کرکٹ کو نصاب کا حصہ بنا لیا ہے ، پرائمری کی سطح پر کرکٹ کا مضمون پڑھایا جائے گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک آسٹریلوی اسکول نے کرکٹ کو نصاب میں متعارف کرا دیا ہے اور اب کرکٹ کو اسکول میں مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا۔ کرکٹ وکٹوریہ اور اکیڈمی موومنٹ کے اشتراک سے اس کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد وکٹوریہ میں کرکٹ ایجوکیشن کو کلاس رومز تک لانا ہے۔ حکام کے مطابق آسٹریلیا میں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے پلان بنائے جا رہے ہیں۔ آسٹریلیا میں کا 1877 میں ٹیسٹ کا آغاز ہوا، یہ ٹیم 6 ورلڈ کپ، ایک ٹی 20 ورلڈ کپ اور ایک ٹیسٹ چمپئن شپ جیت چکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں