ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خودساختہ سیکرٹری توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے، حیدر حسین

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئینی سیکرٹری ہوں۔عدالت نے حکم امتناعی دیا ہوا ہے۔مفاد پرست ٹولے کا کانگریس اجلاس غیر آئینی اور خود ساختہ سیکرٹری لیٹر جاری کر کے توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے۔جس پر ان کو نوٹس دیا ہوا ہے۔ڈی نوٹیفائی ممبرز پر مشتمل کانگریس کا اجلاس بلایا گیا جس میں نہ بلوچستان شامل ہے نہ سندھ،کشمیر،اسلام آباد،بلکہ آدھا پنجاب بھی شامل نہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین سید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ہاکی کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے حیدر حسین سید نے بتایا کہ ہم ہاکی کو ٹریک پر لے آ تھے لیکن مفاد پرست اور کرپٹ ٹولہ پاکستان ہاکی فیڈریشن پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ مفاد پرست ٹولہ کی لوٹ مار پر صدر پاکستان آصف زرداری، وزیر اعظم میاں شہباز شریف ،آرمی چیف حافظ عاصم منیر،آئی پی سی منسٹر رانا ثناء اللہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوںاس ٹولے میں شامل افراد ایک دوسرے کے سخت خلاف تھے جن پر کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے لیکن اب ایک ہوگئے فیڈریشن کے نام پر فیک اکاؤنٹس بنائے گئے کیش کی صورت میں بے تحاشا پیسہ نکالا جا رہا ہے یہ پیسہ کھلاڑیوں پر خرچ کرنے کے بجائے پتا نہیں کدھر خرچ کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے میں ان کی کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہیں اوپر سے چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کو اس ٹولے نے مس گائیڈ کیا اور کروڑوں روپے کے فنڈز لیے جا رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیں کہ جب تک ایف آئی اے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتی اور عدالت کا فیصلہ نہیں آ جاتا ان کی پشت پناہی بند کی جائے۔عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہو گا۔۔حیدر حسین نے کہا کہ 15 سال پہلے والی سیاست دوبارہ شروع ہو گئی ہے مفاد پرست ٹولہ ہاکی کو تباہ کر کے چھوڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں