کنری (نمائندہ جسارت) نواحی قصبے عبد العزیز گپنہ میں رہائش پذیر میگھواڑ قوم کی 20 سالہ ہندو لڑکی گڈی بنت بھار مل میگھواڑ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر خانقائے عالیہ حسنات الخلیل گلزار خلیل سامارو میں پیر جان آغا جان سرہندی کے ہاتھ کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا، قبولِ اسلام کے بعد لڑکی کا اسلامی نام اسماء رکھا گیا۔ نومسلم لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، اسلام کو سچا مذہب جان کر بغیر کسی لالچ، دباؤ اور اپنی رضا خوشی سے ہندو مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کیا ہے، کفر کے اندھیروں سے نکل کر محمد عربی کا دامن تھام لیا ہے۔ بعد ازاں نومسلم لڑکی اسماء کی مرضی اور خوشی کے مطابق شریعت محمدی کے تحت تحصیل کوٹ غلام محمد کے گاؤں قاضی رحیم ڈنو کے رہائشی 46 سالہ سکندر ولد محمد ایوب خاصخیلی سے نکاح کرایا گیا۔
