اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے جلسہ اسٹیبلشمنٹ کہ کہنے پر نہیں بلکہ ناکامی کے ڈر سے منسوخ کیا، جلسہ کامیاب ہونا ہوتا تو کبھی منسوخ نہ کرتے۔
وفاقی وزیر برائے دفاع نے کہا کہ جلسےکی منسوخی کے بعد عمران خان، بشریٰ بی بی، رؤف حسن، علیمہ بی بی کی گفتگو سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی میں اختلافات واضح ہو رہے ہیں، جیلوں میں گفتگو راز میں نہیں رہتی، آپ کی ہر نقل و حرکت ریکارڈ ہوتی ہے، میں جیل کے جس سیل میں تھا وہاں 16 کیمرے لگے تھے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کو ملتوی کرکے 8 ستمبر کو کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے بڑے دعوے کے تھے کہ جلسہ ہر حال میں ہوگا لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے یہ کہہ کر جلسہ منسوخ کردیا کہ اگر جلسہ ہوجاتا تو 9 مئی کی طرح یہ جلسہ بھی گلے پڑ جاتا۔

