English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی سی ای او کی انوکھی “فرمائش” نے ہنگامہ کھڑا کردیا

بھارت کے معروف کاروباری ادارے Ola کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھاوِش اگروال نے کہا ہے کہ بھارت میں فروخت کیے جانے والے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کے کے بورڈز پر ڈالر کے بجائے روپے کا نشان ہونا چاہیے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہم ایک بڑی مارکیٹ ہیں اس لیے ہماری بات کو اہمیت دی جانی چاہیے۔

بھاوِش کمار کی اِس “معصومانہ فرمائش” پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بہت سے صارفین نے کہا ہے کہ ابھی سے اِتنا زیادہ اونچا اُڑنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ ایسی کوئی فرمائش تو چین، جاپان اور روس جیسی بڑی معاشی قوتوں نے بھی کبھی نہیں کی۔

بہت سے بھارتی باشندوں نے اس بیان کو حب الوطنی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ اس مارکیٹ کے لیے تیار کیے جانے والے لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کے لیے کی بورڈ پر بھارتی روپے کا نشان لگایا جائے تو کچھ ہرج نہیں۔

واضح رہے کہ بڑی مارکیٹ اور بیرونِ ملک بہت بڑے پیمانے پر افرادی فراہم کرنے کے ناطے اب بھارتی قیادت معاملات کو اپنے حق میں کرنے کے لیے بہت سے ایسے فیصلے کر رہی ہے جو اُس کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ چین، جاپان اور روس کے مقابل کوئی بڑا فیصلہ کرنے سے بھارتی قیادت اب بھی ڈرتی ہے تاہم وہ امریکا اور یورپ سے بہت حد تک کھیل رہی ہے۔ اِن دونوں خطوں میں بھارت کے پروفیشنلز، مزدور اور آجر بہت بڑے پیمانے پر اور نمایاں حیثیت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بھارتی قیادت اس حقیقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے معاملات کو اپنے حق میں کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے