کوئٹہ: بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کو گزشتہ رات دھماکے سے تباہ کر دیا گیا، جس کے باعث ٹرین سروس معطل کر دیں گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور متعدد زخمی ہوئے، ریلوے پل دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور پنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا، گزشتہ رات سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی مسلح افراد نے بلاک کر دیا تھا۔

