ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے رہوںگا، چیئرمین پی سی بی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے رہوں گا۔راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں گرین شرٹس کو 10 وکٹوں سے شکست پر چیئرمین پی سی بی کا شکست پر ردعمل سامنے آگیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات ہر صورت ٹھیک کرکے رہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ چیزیں اس طرح نہیں رہیں گی ،میرے الفاظ یاد رکھیں، بہت ساری چیزیں بیک اینڈ پر ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ بنگلادیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔ میچ کے ا?خری روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں