English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کچے اور پکے کے ڈاکوئوں کا رائج ہے،فائق شاہ

القمر

محراب پور(جسارت نیوز) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ ملک میںکچے اور پکے کے ڈاکوؤں کا سکہ رائج ہے، قانون ایکسٹینشن، ایکسٹینشن کھیل رہا ہے، ملک کا نظام کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ میں ہے، دونوں مل کر لوٹ رہے ہیں، قانون خاندان شاہی کی باندی بن کر رہ گیا، چاروں صوبوں میں لوٹ مار اور ناانصافی عروج پر ہے، سکہ رائج الوقت لوٹ مار کا ہے جس کی بہتی گنگا میں سب ہاتھ صاف کر رہے ہیں، ہر سیاست دان، ادارہ اور قانون ایک دوسرے کو ٹاپنے کرنے کی کوشش کر رہا ہے، طاقت کے حصول کا یہ اندھا کھیل عوام کو بے روزگاری، آفات اور غربت و پسماندگی میں دھکیل چکا ہے، آئی پی پیز ہوں یا دوسرا مافیا، سب قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، قربانیاں غریب دے رہا ہے اور ثمرات ڈاکو لے جاتے ہیں، وجوہات نظام شاہی ہے جسے عوام نے توڑنا ہے، عوام کو روٹی کے لالے پڑے ہیں، نظام میں اصلاحات لانا ہوں گی، انہوں نے مہنگائی اور ٹیکسوں کے ظالمانہ نظام کی مذمت اور تاجروں و صنعت کاروں کی تشویش پر اظہارِ یکجہتی کیا۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی ڈاکوؤں کا جوائنٹ وینچر ہے، کوئی آئی پی پیز کی شکل میں اور کچھ جمہوریت اور حکومت کے نام پر، بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی کسی کو پروا نہیں، بڑی آبادی مہنگائی سے تنگ آکر ملک چھوڑنا چاہتی ہے، کیا عوام کو انصاف ملے گا؟ اگر عوام کو حقوق نہ دیے گئے تو عوام جمہوری انقلاب کی جدوجہد تیز کرے گی، امن اور ترقی کا راستہ اسی انقلاب سے وابستہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے