English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث اعلی تعلیم یافتہ طالب علم گرفتار

اسلام آباد: اے این ایف نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ سی ایس ایس کے امتحان کی کے امتحان کی تیاری کرنے والے طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں و ہاسٹلز میں منشیات کی روک تھام اور ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔

حکام کے مطابق انٹیلیجنس بنیاد پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نجی اسٹوڈنٹ ہاسٹل کے قریب چھاپہ مارا اور چاغی سے تعلق رکھنے والے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان جو خود بھی سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری میں مصروف تھا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے انتہائی خطرناک اور مہنگی 120 گرام ویڈ نامی منشیات برآمد کرلی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے اور ہاسٹل میں منشیات سپلائی کر رہا تھا۔

CSS aspirant caught supplying drugs to Islamabad schools - HUM News

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم نا صرف اعلی تعلیم یافتہ ہے بلکہ سی ایس ایس امتحان کی تیاری بھی کر رہا تھا، ملزم نے یونیورسٹی و ہاسٹل کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف بھی کیا۔ طالب علم کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے