English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی دوسرا ٹیسٹ: پی سی بی کاطلبا کیلیےفری انٹری کا اعلان

پی سی بی کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباء کیلیے فری انٹری کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلبا کو یونیفارم میں ہونا چاہیے اور اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈز ساتھ لانا ہوگا۔

طلبا کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد) (سیٹ کی دستیابی سے مشروط) اور پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) سے میچ دیکھ سکیں گے۔

پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بھی شائقین  کے لیے مفت شٹل بس سروس کی سہولت رہے گی۔ طلباء کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے