English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: خوارج کے سرغنہ سمیت 25 دہشت گردہلاک

  اسلام آباد:سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران خوارج کے سرغنہ سمیت 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پاک فوج کے ترجمان شعبہ ابلاغ عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ تیراہ میں سات روز سے جاری آپریشن میں  دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار سپاہی بھی شہید ہوگئے،20 اگست سے جاری آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے اب تک 25 خوارج کو ہلاک کردیا ہے، جن میں خوارج کا سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، کارروائیوں میں 11 خوارج زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیا، جس کے دوران4 سپاہیوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے