ملتان: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے، کوشش ہے بجلی چوری سے ہونے والا نقصان گزشتہ سال سے کم ہو۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چوری کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سہولتیں دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں، پاور سیکٹر کو درپیش مسائل حل کیے جائیں گے۔
اویس لغاری نے کہا کہ جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے اسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہیے۔ ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، 45 ارب کا ریلیف ہر صارف تک پہنچے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیپسٹی پیمنٹ روپے کی قدر کم ہونے سے دگنی ہوگئی، ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حد تک کم ہوجائیں گی، ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں سندھ اور بلوچستان کی کمپنیز کا دورہ ہوگا۔

