ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانےکیلیے قانون سازی کاامکان

Possibility of legislation

اسلام آباد:  سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے ہفتے اہم قانون سازی کا امکان ہے۔

میڈیا کے مطابق عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد میں اضافہ پرائیوٹ ممبر بل کے ذریعے کیا جائے گا اور مجوزہ بل کے تحت سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کےلیے 1997 کے ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ ججوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق مسودے میں کہا گیا ہے کہ بل کے تحت سپریم کورٹ ججوں کی تعداد ایکٹ کی سیکشن دو میں ترمیم کی تجویز دی گئی۔

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 23کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور اس تجویز کے تحت سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد چیف جسٹس کے علاوہ دیگر22ججوں پر مشتمل ہو گی۔مجوزہ بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری ججوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل پیش کریں گے۔مجوزہ بل کے اغراض و مقاصد مین بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے سے قانونی عمل تیز، مقدمات کی بروقت سماعت اور فیصلہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں