ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی بورڈ کے سربراہ جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بلامقابلہ نئے چیئرمین منتخب

new chairman of icc

دبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بلامقابلہ نئے چئیرمین منتخب ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جے شاہ یکم دسمبر 2024 سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت رواں سال نومبر میں ختم ہو رہی ہے۔گریگ بارکلے کی مدت ختم ہونے سے قبل جے شاہ کو آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

جے شاہ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ساتھ کام کرنے کےلئے پرجوش ہوں، کرکٹ کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے، تینوں فارمیٹس کو یکساں اہمیت دینا اہم ہے، کرکٹ میں ٹیکنالوجی کا استعمال اور عالمی ایونٹس کو مارکیٹ میں اعلیٰ سطح پر لے کر جانا ہے۔ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بنانا ترجیحات میں شامل ہے، کرکٹ کی اولمپکس 2028 میں شمولیت کھیل کے فروغ پانے کی عکاسی کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں