English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رضوان پر گیند پھینکنے پر شکیب پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد

القمر

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) راولپنڈی ٹیسٹ میں محمد رضوان پر گیند پھینکنے پر بنگلادیشی آل رائونڈر شکیب الحسن پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں کھیل کے 4 دنوں کے دوران مثبت انرجی دکھائی دی لیکن آخری دن ایک ناخوشگوار لمحہ دیکھنے میں آیا۔5ویں دن پاکستان کی اننگز کے دوران بنگلادیشی آل رائونڈر گیند کرانے کے لیے آئے لیکن رضوان کھیلنے کے لیے تیار نہ تھے تو شکیب الحسن نے غصے میں گیند رضوان کی جانب پھینک دی۔ محمد رضوان سیٹ ہو ہی رہے تھے کہ وہ بنگلادیش کے وکٹ کیپر لٹن داس سے گفتگو میں مصروف ہوگئے اور پھر جیسے ہی تیار ہونے لگے شکیب نے رضوان کی جانب گیند پھینک دی۔ یہ دیکھتے ہی کمنٹیٹرز نے بھی ایک دوسرے سے سوال کیا کہ یہ کیا تھا؟ ساتھ ہی امپائر بھی شکیب سے کچھ کہتے دکھائی دیئے، بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ شکیب امپائر سے اپنے کیے کی معذرت کر رہے ہیں۔ اب میچ ریفری کی جانب سے بنگلادیشی آل رائونڈر شکیب الحسن پر آئی سی سی ضابطہ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی مل گیا ہے۔ میچ ریفری کے مطابق شکیب الحسن نے اپنا جرم اور سزا کو قبول کرلیا ہے اس لیے اس معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے