واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) فیس بک کے بانی اور میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن حکومت ان پر کورونا وبا سے متعلق پوسٹوں اور دیگر مواد کو سنسر کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ زکر برگ نے 26 اگست کو امریکی ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی کو بھیجے گئے اپنے خط میں بتایا کہ حکومتی دباؤ کے بارے میں پہلے بات نہ کرنے اور فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سے مواد ہٹانے پر مجھے افسوس ہے۔ ہمیں 2021 ء میں کورونا سے متعلق مزاح اور طنزیہ پوسٹوں کو بھی ہٹانے کا کہا گیا تھا۔
