English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال حکومتی پالیسی کے خلاف ریفرنڈم ہے ،منعم ظفر

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تاجر برادری اور صنعتکاروں نے آج کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے ثابت کردیا کہ صنعتوں اور کاروبار کو تباہ کرنے کی پالیسی قبول نہیں،یہ ہڑتال حکومتی پالیسی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تجارتی مراکز میں کاروبار بند ہیں۔ تاجر طبقے، تاجروں، طلباء، وکلاء، مزدوروں نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام متحد ہو جائیں تو حکمران جھکنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

منعم ظفر کا کہنا تھا کہ  کہ تاجر دشمن اسکیم کے نفاذ کے خلاف ہر جگہ کاروبار بند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری پر ایکسپورٹ ٹیکس لگا دیا گیا اور یہ پالیسی عوام کو قبول نہیں، تمام آپشنز استعمال کریں گے اور تحریک جاری رہے گی۔

وہ کراچی کے عوام کو ہڑتال کو کامیاب بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے