ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والے 3 ہاکی کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد

applied for political asylum in Europe

لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور فزیو نے مبینہ طور پر یورپ جاکر سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرادی۔

ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری پی ایچ ایف اولمپئین رانا مجاہد علی نے بتایا کہ قومی ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑی اور فزیو ٹیم کے ساتھ پولینڈ گئے اور وطن واپس نہیں آئے، اطلاع ہے کہ ان کھلاڑیوں نے بیرون ملک سیاسی پناہ کے لئے درخواست دی ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے کیمپ میں مدعو کیا گیا۔ مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمٰن تینوں کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق رانا مجاہد علی نے کہا کہ تینوں کھلاڑیوں نے لیٹر لکھ کر کیمپ میں آنے سے معذرت کی۔ اطلاع کے مطابق تینوں کھلاڑی بغیر این او سی کے بیرون ملک گئے، تینوں کھلاڑیوں اور فزیو وقاص پر تاحیات پابندی لگادی گئی ہے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم ان کھلاڑیوں کے معاملے پر مزید کارروائی کے لئے وزارت داخلہ کو لیٹر لکھیں گے، بیرون ملک جانے والے کھلاڑی اذلان شاہ کپ سے پہلے کراچی کے کیمپ کا حصہ تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں