ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابی نتائج کی تبدیلی‘ ٹرمپ کو نئی فرد جرم کا سامنا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کے الزام میں ڈونلڈ ٹرمپ پر نئی فرد جرم عائد کردی گئی۔ اس سے قبل امریکی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سابق صدر کو ان کے خلاف مجرمانہ مقدمہ چلانے سے وسیع استثنا حاصل ہے،تاہم لیکن استغاثہ نے دلائل دے کر عدالت کو نظر ثانی پر مجبورکردیا۔ نظرثانی شدہ فرد جرم 36 صفحات پر مشتمل ہے اور صدارتی استثنا سے متعلق امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے متن کو نئی فرد جرم سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تازہ فردِ جرم45 سے کم کرکے 36 صفحات پر محیط کردی گئی ہے، جس میں ٹرمپ کے خلاف وہی 4الزامات برقرار رکھے گئے ہیں، جیسا کہ سابقہ فرد جرم میں تھے۔اس میں بنیادی نکتے کو برقرار رکھا گیا ہے کہ ٹرمپ 2020 ء میں ہار گئے تھے لیکن انتخابی نتائج کو تبدیل کرکے اقتدار میں رہنے کے لیے بضد تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں