ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول زرداری اورکامران ٹیسوری سے گورنر پنجاب کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر پنجاب کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔علاوہ ازیںگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں
صوبوں کی ترقی میں وفاق کے کردار، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ، وفود کے تبادلہ سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پرگورنرپنجاب سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب میں وفاقی فنڈنگ سے عصر حاضر کے جدید ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات قابل تقلید ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں