English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اس وقت ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں اس پر شدید تشویش ہے: اسد قیصر

سابق اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں اس پر شدید تشویش ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر و رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ افغانستان کا معاملہ بھی دوست ممالک کے ساتھ مل کر حل کریں، افغانستان کے ساتھ معاملات ٹھیک کریں، پارلیمنٹ میں تمام معاملات لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیں، کون سا آئین کہتا ہے لوگوں کو ماورائے آئین اٹھائیں ،ہم ایپکس کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ معاملات پارلیمنٹ لے کر آئیں، بلوچستان کے جو نمائندے بیٹھے ہیں وہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے