ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

Constitution should be amended

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مجھے مستقبل قریب میں بانیٔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت ہوتی نظر نہیں آرہی۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانیٔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہٹ دھرمی، ضد اور جھوٹی انا پر اڑے ہوئے ہیں، وہ 9 مئی کے واقعات پر آئی تسلیم کریں کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، الٹا کہتے ہیں کہ مجھ سے معافی مانگی جائے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف پر پیپلز پارٹی کا اعتراض بلا جواز ہے، مہنگے بجلی بلوں کے معاملے پر نواز شریف کو بہت زیادہ تحفظات تھے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری سمجھ کے مطابق 4 ماہ اپریل، مئی، جون اور جولائی کا بل باقی 8 مہینوں کے مقابلے میں ون تھرڈ یا ون ہاف ہو جاتا ہے ،بلاول بھٹو نے کابینہ میں شمولیت پر کہا تھا کہ معاملہ سی ای سی میں رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاول بھٹو جو بھی بات کرتے ہیں ہم ان کی بات کو ناصرف سنتے ہیں بلکہ اہمیت بھی دیتے ہیں ،ہم پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں