English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ممبئی ہائی کورٹ نے پلاسٹر آف پیرس کی مورتیوں پر پابندی لگادی

نئی دہلی:بھارت کی ریاست مہاراشٹر کی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت واضح احکامات کے بعد اب تک ایسی مورتیوں کے استعمال پر پابندی عائد نہیں کی جن سے ماحول کی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

جمعہ کو ایک درخواست کی سماعت کے دوران ممبئی ہائی کورٹ نے کہا کہ پلاسٹر آف پیرس سے بنائی ہوئی گنپتی کی مورتیاں ممبئی کے ساحل پر بحیرہ عرب میں ٹھنڈی کرنے سے آبی آلودگی بڑھتی ہے۔ ہر سال گنپتی اُتسو کے موقع پر گنپتی کی ایسی ہزاروں مورتیاں سمندر میں ٹھنڈی کی جاتی ہیں جو پلاسٹر آف پیرس سے بنائی ہوئی ہوتی ہیں۔

مہاراشٹر کی حکومت ہدایت کی گئی تھی کہ وہ گنپتی اُتسو کے منڈپ لگانے والوں اور یاترا کا اہتمام کرنے والوں کو ہدایت کرے کہ گنپتی کی پلاسٹر آف پیرس سے بنی ہائی مورتیاں پوجا اور یاترا کے لیے استعمال نہ کی جائیں تاہم ریاستی حکومت اس حکم کی تعمیل کرانے سے قاصر رہی ہے۔

بھارت بھر میں پلاسٹر آف پیرس سے بنائی ہوئی مورتیاں بہت مقبول ہیں۔ یہ مورتیاں ہلکی ہوتی ہیں، جلدی تیار ہو جاتی ہیں اور لاگت بھی کم آتی ہے۔ مٹی اور پتھر کی بنائی ہوئی مورتیوں کا چلن تیزی سے ختم ہو رہا ہے کیونکہ یہ مہنگی پڑتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے