English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

استنبول: 2 میٹرو بسوں میں تصادم، 1 افراد ہلاک، 38 زخمی

انقرہ: ترکیہ کے شہر استنبول میں 2 میٹرو بسوں میں تصادم سے ایک شخص ہلاک اور 38 افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول کے گورنر کے دفتر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ استنبول کے ضلع کوکوکسیک میس میں رش کے اوقات میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 38 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور نے لاپروائی کے باعث سڑک کی تعمیر کی وارننگ پر توجہ نہیں دی اور بس غلط لین میں داخل ہوگئی اور سامنے تعمیراتی کام میں مصروف گاڑی سے ٹکر ہونے سے بچنے کے لئے دوسری میٹروبس سے جا ٹکرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے