English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات: ساتھ چلنے کی پیشکش کردی

important meeting with Maulana Fazlur

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے مولانا کو ساتھ چلنے کی پیشکش کردی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ماضی میں اتحادی رہنے والے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں انہوں نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ کو ایک مرتبہ پھر ساتھ چلنے کی پیشکش کی ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے ایک ہفتے میں ملک کے دو اہم رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں، صدر مملکت کے بعد وزیراعظم شریف بھی ملنے مولانا فضل الرحمان کےگھرپہنچےاور شہبازشریف نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مولانا سےتعاون کرنے درخواست کی ۔

میڈیا ذرائع کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے مولانا سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم دوبارہ مل کر چلیں، ہماری خواہش ہے کہ آپ پھر ہماری سرپرستی کریں۔ مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ہم تو وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلےتھے،آپ نےہی راستہ بدل لیا ہے ۔

مولانافضل الرحمان نے وزیراعظم شہبازشریف کا رہائشگاہ آنے پر خود استقبال کیا اور دونوں رہنماوں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پروفاقی وزرا اسحاق ڈار، محسن رضا نقوی اور عطا تارڑ وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ،مولانا اسعد محمود ،اسلم غوری اور دیگر جے یوآئی رہنما بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے