English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان

Food Card

پشاور:خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) کے  بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت سے مذاکرات مسلسل ناکام ہونے کی صورت میں 4 ستمبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات کی ناکامی پر ایکشن کونسل لوکل کونسلز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی کے پر  دھرنا  دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیر بلدیات سے مذاکرات ہوئے مگر کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب صوبائی حکومت سے جو بھی بات چیت ہوگی دھرنےپر ہی ہوگی ، مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا، عوام نے ہمیں اپنی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے، لیکن اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے عوام مسائل حل نہیں کر پارہے ہیں، اختیارات نہ ملنے تک وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہردھرنا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے