ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب : بھارتی اور مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض میں قتل کے الزام میں بھارتی شہری کو اور تبوک میں منشیات کے اسمگلر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔ بھارتی شہری شیرعبدالقادر نے ریاض میں سعودی شہری یوسف بن عبدالعزیز کے سر پر وار کرکے اس کی جان لے لی تھی اور فرار ہوگیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اقبال جرم اور شواہد کی بنیاد پر عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی۔ دوسری جانب پولیس نے سعودی شہری عید بن راشد کوتبوک میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے پر حراست میں لیا تھا،جسے عدالت نے موت کی سزا سنائی۔ دونوں سزاؤںسے متعلق عدالتی فیصل پر عمل کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں