English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت سندھ کی مدد نہیں کر رہی، محبوب الزمان

القمر

مٹیاری (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر برائے بحالیات مخدوم محبوب الزمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کی مدد نہیں کر رہی، اس حوالے سے شدید تحفظات بھی ہیں اور اس عمل کی مذمت بھی کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزمان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے نے طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے لیے سندھ حکومت مکمل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام محکموں سے بریفنگ لی ہے کہ بارش کے باعث کتنے نقصانات ہوئے ہیں؟ محکمہ زراعت کو ہدایات دی ہیں کہ وہ فصلوں کو ہونے والے نقصانات کا سروے کریں تاکہ کاشتکاروں کو ریلیف دلایا جا سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو مٹیاری کو آفت زدہ قرار دینے کے لیے سندھ حکومت کو خط لکھنے کا کہا ہے۔ صوبائی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی پی کسی کے ساتھ مل کرحکومت نہیں بنانے جا رہی، بلکہ ہم عوام کے ووٹ سے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے