English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں خواتین و بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ، مودی

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں خواتین کے خلاف سفاکیت کے کیسز میں تیز رفتار فیصلوں پر زور دیا ہے، جنسی زیادتی کے بعد قتل کردینا انسانیت کی کھلی خلاف ورزی ہے ہم ایسے درندوں کو عبرتناک سزا دیں گے .

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سپریم کورٹ کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم کا خاتمہ کریں گے، خواتین اور بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ان کے خلاف کیسز میں تیزی سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں متعدد ایسے قوانین ہیں جو خواتین کے تحفظ کے معاملے کو واضح کرتے ہیں لیکن آج خواتین کے خلاف جرائم اور بچوں کے تحفظ کا معاملہ ہمارے معاشرے کا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ۔

انہوں نے خواتین کے خلاف ہراسانی اور جنسی زیادتی کے کیسز میں جلد فیصلوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جلد فیصلے ہمارے لوگوں کے اندر تحفظ کا احساس پیدا کریں گے۔

مودی کے اس بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈٰیا صارفین نے کلکتہ کے اسپتال میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کی یاد دلائی ۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مودی کو اس وقت شدید احتجاج کا سامنا ہے اس لیے مودی انصاف کے بھاشن دے رہیں ہیں ، مودی اور اس کے حمایتی جو قوانین بنے ہوئے ہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے