English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فضائیہ ہیلی کاپٹر کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے مشن میں ناکام

بھارتی فضائیہ تکنیکی خرابی کا شکار ہو جانے والے ہیلی کاپٹر کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے مشن میں ناکام ہوگئی۔ کیدارناتھ کے علاقے میں خراب ہیلی کاپٹر کو گرانا پڑگیا۔

بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب ہو جانے والے ہیلی کاپٹر کو مرمت کے لیے گوچر ایئر اسٹرپ لے جارہا تھا۔ خراب ہیلی کاپٹر میں کوئی سوار نہیں تھا اور سامان بھی نہیں رکھا گیا تھا۔

ایم آئی 17 کے پائلٹ نے ایک موقع پر محسوس کیا کہ ہیلی کاپٹر کا توازن بگڑ رہا ہے۔ اُس نے معاملہ درست کرنے کی کوشش کی تاہم جب اُس نے دیکھ لیا کہ فیصلہ نہ کرنے کی صورت میں حادثے ہونے پر اُس کی جان بھی جاسکتی ہے تو اُس نے اپنے ہیلی کاپٹر سے بندھے ہوئے ہیلی کاپٹر کو راستے ہی گرادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ جہاں یہ ہیلی کاپٹر گرایا گیا تھا وہاں کوئی ہلاک یا زخمی ہوا ہے یا نہیں۔ جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے ٹیم متعلقہ علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔

یہ حادثہ ہفتے کی صبح سات بجے رونما ہوا۔ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے خراب ہیلی کاپٹر کو وادی میں ایک کُھلے مقام پر گرایا جہاں عام طور پر کم ہی لوگ گزرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے