English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ پنجاب چاچو کی طرح من پسندوں کو نوازنے میں مصروف ہیں، ضیاء انصاری

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصار ی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 46 ارب روپے کا بجلی کے بلوں میں ریلیف بھی عوام کے لیے مصیبت بن گیا ہے، اوور بلنگ کیساتھ بھاری بھر کم بلوں میں عارضی ریلیف عوام کیساتھ دھوکا اور فراڈ ہے، بجلی صارفین کو بڑی تعداد میں اب تک ریلیف والے بجلی کے بل انہیں اپنی دہلیز پرموصول ہی نہیں ہوئے، جبکہ بلوں کی ادائیگی کی آخری تاریخ 2 یا 5 ستمبر ہے، اگر صارفین بل کی عدم موجوگی کی وجہ سے بل کی ادائیگی نہیں کرپاتے تو انہیں لیٹ فیس کے ہزاروں روپے ادا کرنا ہوں گے، ریلیف کے اعلان کے باوجود بل کی ادائیگی کے لیے انٹر نیٹ کی مختلف سائٹس پرانی قیمت والے بل ہی موجود ہیں، جبکہ ڈوپلیکیٹ بلوں کے لیے لیسکو کی ویب سائٹس بند ہے جس کی بندش کو ٹیکنکل فالٹ بتا یا جارہا ہے جو ریلیف کے دعویدار پنجاب حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے باپ اور چاچو وزیر اعظم کی طرح من پسند پروجیکٹ کی آڑ میں مال بنانے اور اپنے چہیتوں کو نوازنے کے لیے مفت سولر سسٹم، طلبہ میں الیکٹرک بائیک کی تقسیم، اپنا گھر اپنی چھت ، اسکولوں میں بچوں کو مفت دودھ کی فراہمی اور ائر ایمبولینس جیسے پروجیکٹ کی خوشخبریاں عوام کو سنا چکی ہیں اور کئی پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے قومی خزانے سے پیسے وصول بھی کیے جاچکے ہیں جبکہ زمینی حقائق میں عوام ریلیف سے محروم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے