English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلاول کا حریت کشمیری رہنماسید علی گیلانی کو خراج عقیدت

القمر

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی مرحوم بھارتی بربریت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے۔سید علی گیلانی مرحوم کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی مرحوم کو ان کی تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، سید علی
گیلانی نیکشمیریوں کی جدوجہدِ حقِ خودارادیت کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا۔انہوں نے کہا کہ آزادی جیسے بنیادی انسانی حقوق کیلئے سید علی گیلانی کی جدوجہد اور غیرمتزلزل عزم مشعل راہ ہے، تصفیہ طلب تنازع کشمیر کی وجہ سے پورے خطے کا امن و استحکام اور ترقی خطرے میں ہے۔سابق وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف سلامتی کونسل کی قرارداد اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نکالنے میں پنہاں ہے،پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدوجہد برائے حقِ خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے