English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب، ایک ہفتے میں20ہزار تارکین گرفتار

القمر

ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے کے دوران 20 ہزار718 غیر قانونی تارکین گرفتارکیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرفتار کئے گئے غیر ملکیوں میں سے 13248 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی6488 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2782 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 744 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ان میں سے 37فیصد یمنی،62 فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے