English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں 20ہزار 718غیر قانونی تارکین گرفتار

arrested

ریاض:سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے کے دوران 20ہزار 718غیر قانونی تارکین گرفتارکیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرفتار کئے گئے غیر ملکیوں میں سے 13248اقامہ قوانین کی خلاف ورزی6488گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2782تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

 مذکورہ عرصے کے دوران 744افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے،ان میں سے 37فیصد یمنی، 62فیصد ایتھوپی جبکہ ایک فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے