English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشتبہ روسی جاسوس وھیل ناروے کے ساحل پر دم توڑ گئی

ایک دیو قامت بیلوگا وھیل ناروے کے ساحل پر مُردہ پائی گئی ہے۔ اس بیلوگا وھیل کو ناروے میں پیار سے Hvladimir کہا جاتا تھا۔ اس وھیل کے بارے میں شبہ تھا یہ کہ روس کی جاسوس ہے۔

ناروے کے پانیوں میں فِنمارک نامی علاقے کے نزدیک پہلی بار 2019 میں دکھائی دینے والی اس وھیل کے بارے میں شبہ کیا جاتا رہا ہے کہ اِسے روسی بحریہ نے تربیت دے کر جاسوسی کے لیے روانہ کیا تھا۔

اس بیلوگا وھیل کی موت کا سبب معلوم کرنے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم اِس کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔ اس وھیل کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم میرین مائنڈ کا کہنا ہے کہ وھیل کے جسم پر کسی زخم کا کوئی نشان نہیں اور بظاہر بیمار بھی نہیں تھی۔

ہوِلادیمیر کے جسم پر کیمرے نصب تھے تاکہ اِس کی نقل و حرکت پر ہر وقت نظر رکھی جاسکے۔ وہ انسانوں سے بہت مانوس تھی جس کے باعث ناروے کے حکام یہ سوچنے پر مجبور ہوئے کہ اُسے روسی بحریہ نے جاسوسی کے لیے تربیت دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے