کلکتہ: ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے کیس میں ملزم سنجے رائے نے جیل میں دی گئی سبزی روٹی کو مسترد کرتے ہوئے ایگ چاؤمین کی درخواست کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیل حکام نے بتایا کہ سنجے رائے نے روٹی اور سبزی کو ناگواری سے قبول کیا اور کہا کہ اسے یہ سادہ کھانا قبول نہیں، بلکہ ایگ چاؤمین فراہم کیا جائے۔
رپورٹ کے مطابق جیل کے قواعد کے تحت، تمام قیدیوں کے لیے ایک ہی قسم کا کھانا تیار کیا جاتا ہے، اور کسی قیدی کی خصوصی درخواست پر غور نہیں کیا جاتا۔ اس وجہ سے سنجے رائے کی ایگ چاؤمین کی درخواست پوری نہیں کی جا سکی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سنجے رائے کی جانب سے کھانے سے انکار پر جیل عملے نے اسے تنبیہ کی، جس کے بعد سنجے نے جیل کا معمولی کھانا کھانے پر آمادگی ظاہر کی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سنجے رائے نے جیل عملے سے درخواست کی تھی کہ اسے سونے کی اجازت دی جائے، اور کئی بار سوتے وقت بڑبڑاتے بھی دیکھا گیا، لیکن کچھ دنوں کے بعد وہ معمول پر آ گیا۔

