English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہنگائی کا سنگل ڈیجٹ ہونا وزیر اعظم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عطا تارڑ

اسلا م آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مہنگائی کا سنگل ڈیجٹ ہونا وزیر اعظم کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے،پارلیمنٹ لاجز کی حا لت کو تسلی بخش قرارنہیں دیا جاسکتا، سی ڈی اے کو جتنے فنڈز دیے ہیں اتنا ہی کام ہو رہا ہے۔

  عطا تارڑ نے   کہا کہ سی ڈی اے پر انگلی اٹھانا بہت آسان ہے، سی ڈی اے کو ہم کتنے فنڈز دیتے ہیں، زیادہ فنڈز دیں تو شور مچ جاتا ہے، پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ لاجز کی حالت کو تسلی بخش قرار نہیں ، کوئی مہمان آجائے تو یہ نہیں لگتا کہ یہ پاکستان کی پارلیمنٹ لاجز ہیں، پارلیمنٹ لاجز کی حالت خراب ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے  کہا کہ زیریں اور بالائی جنوبی وزیرستان میں نادرا کے 5 سینٹرز کام کر رہے ہیں، برمل اورمکین تحصیلوں میں نادراسینٹرزقائم کرنیکی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن ان دونوں تحصیلوں میں سیکیورٹی مسائل ہیں، جنوبی وزیرستان میں مجموعی طور پر 8 نادرا مراکز ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے