English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وقاریونس چیمپئنز ون ڈے کپ میں لائنز کے مینٹور مقرر

القمر

کراچی(اسپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہال آف فیم وقاریونس چیمپینز ون ڈے کپ میں لائنز کے مینٹور مقرر کیے گئے ہیں۔ چیمپئنز ون ڈے کپ 12سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا وقار یونس نے 17 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی ہے وہ 50 اوورز کے3 ورلڈ کپ میں کھیلے، تیز ترین 400 ون ڈے وکٹیں لینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں ۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین بولنگ 36 / 7 وکٹ کے ساتھ کپتانوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ 1992 میں انہیں وزڈن کرکٹرز میں شامل کیا گیا۔انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں373 اور ون ڈے انٹرنیشنل میں416 وکٹیں حاصل کیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 956 ہے۔وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہیں۔ وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔ وقاریونس کا لائنز کا مینٹور بنائے جانے پر کہنا ہے کہ میں ایک مرتبہ پھر کھلاڑیوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے بارے میں پرجوش ہیں۔ یہ نیا کردار ایک تازہ چیلنج ہے جسے میں بڑے جوش و خروش سے قبول کرتا ہوں۔ کچھ انتہائی باصلاحیت کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کے موقع کے علاوہ مینٹور میں ایک خوبصورت متحرک مقابلہ نظر آئے گا کیونکہ ہم میں سے ہر ایک دوسروں کو پیچھے چھوڑنے کی کوشش کرے گا۔ یہ دوستانہ مقابلہ یقینی طور پر جوش اور شدت پیدا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے