میڈرڈ (اسپورٹس ڈیسک) اسپین کے سائیکلسٹ پابلو کاسٹریلو نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 15 واں مرحلہ جیت لیا۔23 سالہ ہسپانوی سائیکلسٹ پابلو کاسٹریلو کی یہ ریس میں دوسری اسٹیج فتح ہے۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 79 واں ایڈیشن اسپین میں جو 21 مراحل پر مشتمل ہے ریس میں 22ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔ اسپین کے سائیکلسٹ پابلو کاسٹریلو نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 15 واں مرحلہ اپنے نام کیا ۔ روسی سائیکلسٹ الیگزینڈر ولاسوف نے ریس کے 15 ویں مرحلے میںدوسری،فرانسیسی سائیکل سوار پاول سیواکوف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ انفیسٹوسے ویلگرانڈے پجاریس تک پہاڑی ٹریک پر 143کلو میٹر پر محیط تھا ۔
