English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منرل واٹرکے نمونے چیک کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںزیر زمین پانی کے ٹیرف سے متعلق نجی کمپنی کی درخواست کی سماعت ، عدالت نے واٹر بورڈ اور سندھ فوڈ اتھارٹی کو نجی کمپنی کا وزٹ کرکے پانی کے نمونے چیک کر نے ہدایت کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں زیر زمین پانی کے ٹیرف سے متعلق نجی کمپنی کی درخواست کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی مزمل ہالیپوٹہ ، سیکرٹری صحت اور دیگر حکام پیش ہوئے جسٹس صلاح الدین پہنور کاکہناتھا کہ رقم خرچ کرنے کے کام پہلے کرتے ہیں ایس این ای بعد میں منظور کرتے ہیں، اسپتال کی عمارت اور آلات پر اربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں، لیکن ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی بھرتی کی ایس این ای منظور نہیں کرتے،ایس این ای منظور نہ ہونے کے باعث اسپتال فعال نہیں ہوتے اور سامان خراب ہو جاتا ہے،عدالت نے سوال کیاکہ سندھ گورنمنٹ روبوٹ ٹیکنالوجی خریدنے جارہی ہے کیا اسے استعمال کرسکے گی؟ ایڈووکیٹ جنرل کاکہناتھا کہ حکومت نے سوچ کر ہی فیصلہ کیا ہوگا، عدالت کاکہناتھا کہ روبوٹس چلانے والے، انکی رپیئرنگ کرنیوالی ٹیم ہی موجود نہیں ہے ، محکمہ صحت کا آدھے سے زیادہ بجٹ روبوٹس کی خریداری پر جارہا ہے،جانے کیوں بیوروکریسی اس میں اپنا کردار ادا نہیں کرتی،کیا اسکا ضمیر نہیں، جو بیورو کریٹ مزاحمت کرتا ہے سیٹ پر نہیں رہتا، یہاں وہی کام کیے جاتے ہیں جن میں کوئی مفاد ہو، اگر کوئی ایسا شخص گاڑی خریدے جسے ڈرائیونگ نہ آتی ہو اور وہ ڈرائیور بھی نا رکھے،اسکا کیا مقصد ہے،ایڈووکیٹ جنرل سندھ کاکہناتھا کہ سر وہ گاڑی چلانے کی خواہش رکھتا ہوگا،عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہناتھا کہ نہیں ا س کا مقصد دولت ٹھکانے لگانے کا ہے ،700ڈائیلسز مشینیں کب سے خرید ہوئی ہیں لیکن تالے میں بند پڑی ہیں،حکومت سندھ میں سب کام ایسے ہی ہورہے،ڈی جی فوڈ اتھارتی کاکہناتھا کہ ہم نے پانچ آراو پلانٹس کے نمونے لیے ہیں،عدالت کاکہناتھا کہ آپ نے بھی انکے متعلق کارروائی کی جو پچاس روپے میں عوام کو پانی فراہم کرتے ہیں،120روپے کی بوتل والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی ،جام خان شورو کاکہناتھا کہ سندھ کے ساتھ سب سے زیادہ زیادتی ہوئی ہے ،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ زیادتی کس نے کی آپ نے خود تسلیم کیا ہے آپ نے سندھ کے ساتھ خود زیادتی کی ہے۔سیکریٹری صاحب آپ سرجری کے لیے روبوٹ خرید رہے ہیں۔منرل واٹر کی 8 سو کمپنیاں ہیں پوری دنیا میں ایسا نہیں ہے بس سب کو اجازت دی جارہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے