ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ تائیکوانڈوکی جونیئر قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ تائیکوانڈو نے جونیئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ لاہور میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ جونیئر قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ملک سے 12ٹیموں نے شرکت کی۔ پہلی پوزیشن آرمی، دوسری سندھ تائیکوانڈو، پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہیڈ کوچ اشفاق احمد،خاتون کوچ محترمہ سمیرا،ٹیم منیجر فصیح الدین نے جونیئر چیمپئنز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدر سندھ تائیکوانڈو سر کامران قریشی کے بہت مشکور ہیں، جنہوں نے تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں، کوچز، ریفریز، کلبوں اور سندھ تائیکوانڈو کی انتظامیہ کو بہترین تعاون، رہنمائی فراہم کی۔چیمپئن شپ میں ذوہیب نے ایک طلائی اور 2 چاندی ، وانیہ سونے، عبیرہ 3 چاندی، رحمان سلور، ملیحہ سلور، دعا سلور، صارم کانسی، ارباز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔۔ ٹیم نے بہترین تفریحی وقت گزارا اور کھلاڑیوں کے طور پر مزید تجربہ حاصل کیا۔سندھ جونیئر ٹیم نے پومسے اور کیوروگی دونوں میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شاندار تربیت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ یہ کامیابی سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی طاقت اور صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے، جو اس کے کھلاڑیوں اور کوچز کی محنت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ صدر کامران قریشی نیتمام انسٹرکٹرز، آفیشلز، ٹرینرز، کوچز اور پوری ورکنگ ٹیم کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں